حکومت اور طالبان کے مذاکرات پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے: رضا ربانی

حکومت اور طالبان کے مذاکرات پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے: رضا ربانی
حکومت اور طالبان کے مذاکرات پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے: رضا ربانی
کیپشن: RazaRabbani-Feb 25

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر رضا ربانی نے حکومت اور طالبان کے مذاکرات پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات کے حلق پی کے 86 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کو حتمی شکل دے اور قوم کو مزید اندھیرے میں نہ رکھا جائے، جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی تو پیپلز پارٹی جمہوری قوتوں کا ساتھ دے گی۔

مزید :

سوات -