حکومت کی آڑھتیوں کو آلو کی قیمتیں کم کرنے کیلئے 72 گھنٹوں کی مہلت

حکومت کی آڑھتیوں کو آلو کی قیمتیں کم کرنے کیلئے 72 گھنٹوں کی مہلت
 حکومت کی آڑھتیوں کو آلو کی قیمتیں کم کرنے کیلئے 72 گھنٹوں کی مہلت
کیپشن: Potato

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کو آلو کی قیمت کم کرنے کیلئے 72 گھنٹوں کی مہلت دے دی ہے اور اگر اس حکم پر عمل نہ کیا گیا تو حکومت خود سستا آلو مارکیٹ میں فراہم کر دے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آلو کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بات چیت کی گئی اور ذخیرہ اندوزوں کو 72 گھنٹوں میں آلو کی قیمتیں کم کرنے کی مہلت دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے آلو کولڈ سٹوریج میں رکھ لئے ہیں جس کے باعث قلت پیدا ہوئی اور آلو کی فی کلو قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہو گئی ہے۔ حکومت نے آڑھتیوں کو قیمتیں کم کرنے کیلئے 72 گھنٹوں کی مہلت دے دی ہے اور کہا ہے کہ دوسری صورت میں حکومت آلو کی درآمد پر تمام ڈیوٹیز ختم کر کے خود سستا آلو مارکیٹ میں فراہم کر دے گی اور اگر اس اقدام کے تحت کسی کو بھی نقصان ہوا تو حکومت اس کی ذمہ داری نہیں ہو گی۔

مزید :

بزنس -