کارکنوں کو جعلی مقابلوں میں مارا جا رہا ہے، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے: فیصل سبزواری

کارکنوں کو جعلی مقابلوں میں مارا جا رہا ہے، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سندھ ...
کارکنوں کو جعلی مقابلوں میں مارا جا رہا ہے، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے: فیصل سبزواری
کیپشن: Faisal Sabzwari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا جا رہا ہے، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مغوی کارکنوں کی بازیابی حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری ہے اگر وہ مجرم ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، کارکنوں کی لاشیں مل رہی ہیں، معاملات اتنے سادہ نہیں جتنا حکومت سمجھتی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سادہ لباس اہلکاروں کی طرف سے گرفتاری پر فوری ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے ماتحت کسی ادارے نے گرفتاری نہیں کی جبکہ مغوی کارکنوں کے بارے میں آئی جی کی کمیٹی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کراچی میں بدامنی پھیلا رہے ہیں، ایم کیو ایم قتل ہونے والے کارکنوں کی ایف آئی آر درج کرا سکتی ہے۔ اجلاس میں حامد میر پر حملے کے خلاف صحافیوں نے علامتی واک آﺅٹ بھی کیا۔

مزید :

کراچی -