معین خان چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر بن گئے، کوچ کے انتخاب کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

معین خان چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر بن گئے، کوچ کے انتخاب کیلئے تین رکنی کمیٹی ...
معین خان چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر بن گئے، کوچ کے انتخاب کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان غالباً پہلا ملک ہے جہاں ناکامی پر باز پرس کرنے کی بجائے انعام دیا جا تا ہے اگر آپ کو یقین نہ آئے تو پی سی بی میں ہونے والی تقرریوں کو دیکھ لیں۔ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ معین خان کی باز پرس کرنے کی بجائے انہیں مزید دو عہدے سونپ دیئے جبکہ ظہیر عباس کوبھی ترقی دے دی گئی۔ معین خان جو ٹی 20ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد خاموش تھے کو اچانک چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر بنا دیا گیا جبکہ ظہیر عباس کو کنسلٹنٹ سے اٹھاکر چیئر مین پی سی بی کا پرنسپل ایڈوائرز مقرر کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر عباس کو چیئرمین پی سی بی کاپرنسپل ایڈوائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کوچ کے انتخاب کیلئے ہارون رشید، معین خان اور انتخاب عالم پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو پانچ مئی تک کوچ کے امیدواروں کی درخواستیں وصول کرے گی۔ یہ کمیٹی درخواستیں وصول کرنے کے بعد 5 مئی کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو سفارشات پیش کرے گی جن کی روشنی میں کوچز کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل معین خان کو ایشیاءکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کوچ مقرر کیا گیا تھا اور کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد معین خان نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا تاہم اب انہیں چیف سلیکٹر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔

مزید :

کھیل -