ساندہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ساندہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جان کی بازی ہار گئی، پولیس نے مقتولہ کے چچا کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ساندہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک ہو گئی جس کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے چچا کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔