آلو کی قیمت پر ناجائز منافع خور منہ کی کھائیں گے: اسحاق ڈار

آلو کی قیمت پر ناجائز منافع خور منہ کی کھائیں گے: اسحاق ڈار
آلو کی قیمت پر ناجائز منافع خور منہ کی کھائیں گے: اسحاق ڈار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آلو کی قیمت پر ناجائز منافع خور منہ کی کھائیں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ آلو کی قیمت 30 روپے فی کلو پر لائی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آلو کی قیمت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ ملک میں آلو ضرورت سے گیارہ لاکھ ٹن زیادہ ہے جبکہ بھارت میں آلو کی قیمت پاکستان سے کم ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آلو کی قیمت 30 روپے فی کلو پر لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آلو کی قیمت پر ناجائز منافع خوری کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

مزید :

بزنس -