وفاقی وزیر خزانہ کی صدر مملکت سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ کی صدر مملکت سے ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ کی صدر مملکت سے ملاقات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی بنک یکم مئی کو ایک ارب ڈالر کی منظوری اور پاکستان کیلئے 11 ارب ڈالر کا پیکیج بھی پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو بتایا کہ عالمی بینک یکم مئی کو ایک ارب ڈالر کی منظوری دے گا جبکہ اس موقع پر پاکستان کیلئے گیارہ ارب ڈالر کا پیکیج بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -