وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جن کے مطابق راشدہ ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت قومی صحت مقرر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر مقصود کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔