مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف گوجرانوالہ میں احتجاج

مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف گوجرانوالہ میں احتجاج
مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف گوجرانوالہ میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے مبینہ طور پر ڈرائیور کو ڈاکر قراردیکر مقابلے میںہلاک کردیاجس پر اہلِ علاقہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کیا جس دوران پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے نعمان عرف نومی کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا اور موقف اختیار کیا کہ وہ ڈاکو تھا جو ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا لیکن اہلِ علاقہ نے بتایا کہ متوفی ڈاکو نہیں بلکہ ڈارئیور تھا اور پولیس نے اسے جعلی مقابلے میں مارا ہے ۔ اس ہلاکت کیخلاف مقامی لوگوں کی بڑی تعداد لاٹھیاں اٹھائے احتجاج کیلئے نکل آئی ، سیالکوٹ بائی پاس بلاک کردیا اور گاڑیوںکی بھی توڑ پھوڑ کی ۔ پولیس اہلکار مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے موقع پہنچے تو مظاہرین نے ان کی دوڑیں لگوادیں ۔

مزید :

گوجرانوالہ -