دانش کنیریا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر مشکل میں پڑ گئے

دانش کنیریا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر مشکل میں پڑ گئے
دانش کنیریا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر مشکل میں پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دانش کنیریا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز کو آنے والے دنوں میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے ضابطے کی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دانش کنیریا انگلش کاؤنٹی میں سپاٹ فکسنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ جس کے بعد ان کے دنیا میں کہیں بھی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔لیکن ان انہو ں نے امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کردہ ٹی ٹونٹی لیگ میں ہیوٹسن ایگلز کی نمائندگی کی ہے۔ اس لیگ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں وہا ب ریاض اور ناصر جمشید نے بھی انکی ٹیم کے خلاف میچ کھیلے۔ اس لیگ میں عبدالرزاق اور شاہ زیب حسن بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو افسر سبحان احمد نے اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ اس بات کی تحقیقات کر رہاہے کہ بورڈ سے اجازت لئے بغیر ان کھلاڑیوں نے ان میچز میں کیسے حصہ لیا۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ دانش کنیریا کی شمولیت پر”آئی سی سی“امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی باز پرس کرے۔

مزید :

کھیل -