آخرکار’کم جانگ ان‘مسکرا دئیے

آخرکار’کم جانگ ان‘مسکرا دئیے
آخرکار’کم جانگ ان‘مسکرا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (نیو ز ڈیسک)شمالی کوریا کے سربراہ” کم جانگ ان“پوری دنیا میں اپنی سخت مزاج طبیعت کے باعث جانے جاتے ہیں۔ چند ماہ قبل تو انہوں نے طیش میں آکر اپنے انکل کو بھی قتل کرنے کا حکم دے دیا تھا تاہم اب صنف نازک کے سامنے ان کی سخت مزاجی بھی ڈھیر ہوگئی۔ حال ہی میں ایک فوجی پریڈ کے خاتمے پر خواتین اہلکارو ں کی ایک بڑی تعداد نے ان کو گھیرے میں لے لیا اور ان کے حق میں نعرہ بازی شروع کر دی۔ اس پر سخت طبیعت ڈکٹیٹر ڈھیر ہو گئے اور کھلکھلاکے ہنس پڑے۔ عالمی میڈیا کے مطابق انہیں آج تک کسی تصویر میں بھی اس قدر کھل کر ہنستے نہیں دیکھا گیا۔ کیا کہیں اب بھلا ” کم جانگ ان“کا بھی اس میں کیا قصور؟