لاکھوں روسیوں کا امریکہ سے اپنے اوپر پابندی کا مطالبہ
ماسکو (نیوز ڈیسک) لاکھوں روسیوں نے امریکہ کے خلاف انوکھا احتجاج شروع کر دیا ہے۔ان روسیوں کا مطالبہ ہے کہ امریکہ ان کا نام بھی وائٹ ہاؤس کی اس لسٹ میں شامل کرے جو کریمیا کی جنگ کے دوران تیار کی گئی ہے۔ کچھ دن قبل 52ہزار سے زائد روسیوں نے ایک قرار داد پر دستخط کئے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کو اس لسٹ میں شامل کیا جائے جو وائٹ ہاؤس میں کریمیا کی جنگ کے دوران تیا رکی ہے۔ یہ تحریک ایک وکیل آرٹم کرینسو نے شروع کی ہے جس میں اب تک مشہور و معروف روسیوں، صحافیوں، بزنس مین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے دستخط کئے ہیں۔ آرٹم کرینو کا کہنا ہے کہ یہ قرار داد اسلئے بھی اہم ہے کہ ہم امریکہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ یہ ہمارا ملکی معاملہ ہے اور ہم اسے بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکتے ہیں۔