سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بیٹنگ کوچ بننے کی درخواست جمع کرا دی

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بیٹنگ کوچ بننے کی درخواست جمع کرا دی
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بیٹنگ کوچ بننے کی درخواست جمع کرا دی
کیپشن: Basit-Ali_0

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ یہ درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچ کے انتخاب کیلئے بنائی گئی 3 رکنی کمیٹی کو جمع کرائی گئی ہے۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر مقرر کیا اور کوچ کے انتخاب کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کی جو 5 مئی تک کوچز کی درخواستیں وصول کرے گی اور اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گی جن کی روشنی میں کوچز کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -