نوجوان طالب علم نے سائنس دانوں کو اہم دریافت کے دہانے پر پہنچادیا

نوجوان طالب علم نے سائنس دانوں کو اہم دریافت کے دہانے پر پہنچادیا
نوجوان طالب علم نے سائنس دانوں کو اہم دریافت کے دہانے پر پہنچادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(بیورو رپورٹ)گزشتہ سال سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ سرپر شدید ضرب لگنے کے بعد اگر مریض کو Antioxidantدیئے جائیں تو وہ طویل مدتی منفی اثرات سے کسی حد تک محفوظ رہے گا۔ یہ Antioxidantلاک لو بیر، سٹرا بیری اور بلیو بیری جیسے پھلوں میں پائی جاتی ہے۔ مگر دلچسپ کہانی تو یہ ہے کہ یہ دریافت ہوئی کیسے۔ تھیوراتھ نامی طالب علم حال ہی میں گریجویٹ ہوئے تھے اور انہیں چوہوں پر ریسرچ کرنے والے ایک ادارہ میں معمولی سی نوکری دی گئی۔ ان کو یہ کام سونپا گیا کہ وہ چوہوں کی کھوپڑی کو رگڑ کر پتلا کریں کہ سائنس دان چوہوں کے دماغ کو باآسانی دیکھ سکیں مگر تھیو اپنے کام میں انتہائی نا اہل تھے۔ وہ چوہوں کی کھوپڑی کو نرمی سے رگڑ نے کے بجائے اسے غلطی سے شدید ضرب پہنچا دیتے اور یہ غلطی وہ بار بار کرتے۔ ان کی اسی غلطی کی وجہ سے یہ جان سکے کہ ایک شدید ضرب دماغ پہ کیسے اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے طویل مدتی اثرات کو کیسے کم کیا جا سکتاہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر تھیو اپنے کام میں اتنے نا اہل نہ ہوتے تو وہ کبھی بھی یہ اہم ریسرچ نہ کر سکتے۔