چرچوں کاایک دوسرے پر راکٹ برسا کر خوشی کااظہار
ایتھنز (بیورو رپورٹ)یونان کے جزیرے ”چیوس“ پر حریف چرچوں نے ایک دوسرے پر راکٹ برسا کر ایئر کی خوشیاں منائیں۔ ایئر سے پچھلی سب ہر سال پادریوں کے درمیان یہ کھیل کھیلا جا تا ہے جس میں چرچ کے ممبران اپنے ہاتھوں سے پٹاخوں جیسے راکٹ بناتے ہیں اور پھر اسے اپنے حریف چرچ پر برساتے ہیں۔ اس تہوار کو Rouketopolemosکے نام سے جانا جا تا ہے۔ ان دونوں چرچوں کا تعلق دو مختلف گاؤں سے ہے۔جو چرچ اپنے حریف پر زیادہ راکٹ برسائے اسے کامیاب قرار دے دیا جا تا ہے۔