پشاور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ہ، 5 اہلکار اور ایمبو لینس کا ڈرائیورشہید ، متعددزخمی

پشاور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ہ، 5 اہلکار اور ایمبو لینس کا ڈرائیورشہید ...
پشاور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ہ، 5 اہلکار اور ایمبو لینس کا ڈرائیورشہید ، متعددزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں نے پشاور کے نواحی علاقے مڈھ بیر ک میں  پولیس وین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایمبولینس کے ڈرائیور،ر  ایک سب انسپکٹر  حسن خان  اور چاراہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں ایمبولینس کے دو اہلکار بھی  شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جبکہ حملہ آوروں اور پولیس میں دو طرفہ فائرنگ جاری ہے اور پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس وین معمول کے گشت پر تھی جس دوران  دہشت گردوں  نے پولیس وین پر حملہ کردیا۔جس کے نتیجے میں چار اہلکار دم توڑ گئے اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ۔ جب ایمبولینس زخمیوں کو اٹھانے کیلئے پہنچی تو دہشت گردوں نے دوبارہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اور اہلکار موقع ہر دم توڑ گیا جبکہ ایمبولینس کے اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔ بعد میں ایمبولینس کا درائیور بھی دم توڑ گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا  تاہم وہ  اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  خیبر ایجنسی کے راستے قبائلی علاقے میں فرار ہوگئے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دس سے زائد تھی ۔