پہلی ملاقات میں خواتین مرد کی کس چیز پر سب سے زیادہ دھیان دیتی ہیں؟جواب مل گیا

پہلی ملاقات میں خواتین مرد کی کس چیز پر سب سے زیادہ دھیان دیتی ہیں؟جواب مل گیا
پہلی ملاقات میں خواتین مرد کی کس چیز پر سب سے زیادہ دھیان دیتی ہیں؟جواب مل گیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)پہلی ملاقات میں خواتین مردوں کی کس بات پر توجہ دیتی ہیں؟کیا وہ آپ کے خوبصورت کپڑوں سے متاثر ہوتی ہیں یا آپ کا رنگ روپ انہیں اچھا لگتا ہے اور یا پھر مردوں کی خوبصورت جسامت انہیں پسند ہوتی ہے؟یہ تمام سوالات اکثر مردوں کے دلوں میں آتے ہیں لیکن یہ تمام چیزیں اہم ضرور ہیں لیکن یہ وہ نہیں جس کی خواتین کو تلاش ہوتی ہے۔

خواتین کو سب سے زیادہ اس بات کی تلاش ہوتی ہے کہ مرد میں کتنا اعتماد ہے ۔لڑکوں کو یہ خیال بھی رکھنا چاہیے کہ اعتماد دکھاتے ہوئے ’شوخیاں ‘مت دکھائیں کیونکہ یہ بات خواتین کو اچھی نہیں لگتی۔لڑکیوں کو یہ پسند بھی ہوتا ہے کہ لڑکے انہیں کوئی اچھی کہانی سنائیں یعنی ان کا دل رکھنے کے لئے اچھی باتیں کریں۔اگر آپ انہیں توجہ دیں اور ان کی باتیں سن کر محظوظ ہوں اور ساتھ ان کی باتوں کو سن کر ان کا اچھا جواب دیں تو وہ ضرور آپ کی گرویدہ ہوجاتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس