اس انتہائی آسان نسخے پر عمل کر کے آپ دماغ کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

اس انتہائی آسان نسخے پر عمل کر کے آپ دماغ کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ ...
اس انتہائی آسان نسخے پر عمل کر کے آپ دماغ کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی دماغ وقت کے ساتھ ساتھ سنگڑتارہتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے ۔اگر اس پر توجہ نہ کی جائے تو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اس کمی کو دور کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ موجود ہے۔آپ کو دن میں صرف تین منٹ کے لئے مراقبہ کرنا ہے اور اپنے ذہن کو پرسکون رکھتے ہوئے تمام فکروں سے آزاد کرنا ہے اور کسی بھی بات پر توجہ مرکوز کر لینی ہے۔

قیامت کی نشانی؟چھ سالہ بچے کی طالبہ کے ساتھ جنسی درندگی،حکام بے بس

یونیورسٹی آپ کیلی فورنیا کی تحقیق کار فلورین کورتھ کا کہنا ہے کہ مختلف لوگوں کے دماغ کے سکین میں یہ تاب سامنے آئی کہ بوڑھے افراد کے دماغی ٹشو نوجوانوں کی نسبت زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے اور وقت کے ساتھ دماغ چھوٹا ہوتا جاتا ہے جس کی وجہ سے یاداشت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔لیکن وہ لوگ جو روزنہ کی بنیاد پر مراقبہ کرتے ہیں ان لوگوں کو اس مسئلے کا سامنا کم رہتا ہے۔تحقیق کار کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس کی وجہ سے ذہنی تناﺅ میں کمی آتی ہے جس سے دماغ کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل سست ہوجاتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت