دنیا کا خطرناک ترین مقابلہ، حسیناﺅں کو ججوں کی مشکل ترین خواہش پوری کرنی پڑگئی

دنیا کا خطرناک ترین مقابلہ، حسیناﺅں کو ججوں کی مشکل ترین خواہش پوری کرنی ...
دنیا کا خطرناک ترین مقابلہ، حسیناﺅں کو ججوں کی مشکل ترین خواہش پوری کرنی پڑگئی

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) مقابلہ حسن میں شرکت کے لئے حسیناﺅں کو کافی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں لیکن چین کے ایک مقابلہ حسن میں تو ججوں نے انتہاءہی کردی جب انہوں نے حسیناﺅں کو 2000 میٹر کی بلندی پر انتہائی خطرناک پگڈنڈی پر اونچی ہیل کی جوتیاں پہن کر واک کرنے کے لئے کہا۔

چینی صوبے ہنان میں ہونے والے مقابلے میں ان خواتین کو ججوں نے عجیب و غریب کام کرنے کے لئے کہا جس کا مقصد پریشر میں ان کی کارکردگی کے بارے میں جاننا بتایا گیا۔

ائیر ہوسٹسز کی خفیہ زبان منظر عام پر آ گئی ،جانئے اور اگلی بار دوران پرواز توجہ سے سنیں

حسیناﺅں کا کہنا ہے کہ اتنی بلندی پر واک کرتے ہوئے انہیں بہت خوف آرہا تھا، جس جگہ واک کرنی تھی وہ ناہموار اور خطرناک تھی جس کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ماڈل پنگ ننگ کنگ کا کہنا تھا کہ یہ واک کرتے ہوئے انہیں بہت ہمت دکھانا پڑی کیونکہ یہ ایک مشکل کام تھا لیکن اس کی وجہ سے انہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں مزہ آیا۔

چین میں اس طرح کے عجیب و غریب مقابلے ہوتے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک مقابلہ حسن میں حسیناﺅں کو 16ڈگری سینٹی گریڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس