آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی :شہریا ر خا ن

آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی :شہریا ر خا ن
آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی :شہریا ر خا ن

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دورازے کھلنا شروع ہو جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ مئی میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور مئی میں ہی بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بارے میں شہریار خان کا کہناتھا کہ پی سی بی جائلز کلارک کو خط لکھے گی اورآئی سی سی کی ٹاسک فورس پاکستان میںانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کرے گی ۔شہریا رخان نے واضح کیا کہ بیرون ملک سے آنے والی ٹیموں کی سکیورٹی بہتر کرنا ہوگی تب ہی پاکستان میں کرکٹ بحا ل ہو سکتی ہے۔

ٹیم فٹنس ماسائل کا شکار ہے ،سٹائل تبدیلی کیلئے وقت چاہیے ،وقار یونس

 آئی سی سی صدر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ نجم سیٹھی کے بعد ٹیسٹ کرکٹر کو آئی سی سی کا صدر بنایا جائے گااورجون میں نجم سیٹھی آئی سی سی ی صدارت سنبھالیں گے

مزید : کھیل