13 سالہ دلہن کی مدد کیلئے دل دہلا دینے والی پُکار

13 سالہ دلہن کی مدد کیلئے دل دہلا دینے والی پُکار
13 سالہ دلہن کی مدد کیلئے دل دہلا دینے والی پُکار

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ایک 13 سالہ بھارتی بچی نے اپنے استاد کو خط لکھا ہے جس میں اس سے مدد کی دردبھری اپیل کی گئی ہے۔ ’دُلی ہمیبروم‘ نامی لڑکی نے خط میں ’مِلان مِٹھی اُچھاودیالایا‘ سکول کے پرنسپل کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتی۔ سکول میں داخلے کے وقت میں نے حلف اٹھایا تھا کہ 18 سال کی عمر تک شادی نہیں کروں گی اور اب اس عہد کی پاسداری کرنا چاہتی ہوں۔

مزیدپڑھیں:وہ درخت جن کو ایٹم بم بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے

استاد سے دردبھری اپیل کرتے ہوئے اس نے کہا کہ کچھ بھی کرکے اس کی شادی رکوائی جائے۔ اس کے مطابق اس نے اپنے والدین کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہ ہوسکی اور اب دو روز میں اس کی شادی ہونے والی ہے۔ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق یہ لڑکی جمشید پور کی رہائشی ہے اور اس کے باپ کے مطابق علاقے میں چھوٹی عمر میں بچیوں کی شادی کی روایت عام ہے۔ یاد رہے بھارتی قانون کے مطابق شادی کیلئے لڑکی کی کم از کم عمر 18 سال ہونی چاہیے۔

مزید : انسانی حقوق