روس میں جو ہر ی تنصیبات کے حفا ظتی اقدامات سخت کرنے کیلئے قا نو ن سا زی

روس میں جو ہر ی تنصیبات کے حفا ظتی اقدامات سخت کرنے کیلئے قا نو ن سا زی

ماسکو (اے پی پی) روس کے حکام نے کہا ہے کہ شدت پسندی میں اضافے کے پیش نظر شعبہ توانائی اور جوہری ٹھکانوں کی حفاظت کو مزید سخت بنایا جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے ایوان بالا کے اراکین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی سرگرمیوں کے باعث قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ اس لئے شعبہ توانائی اور خاص طور پر جوہری توانائی کی تنصیبات کی حفاظت کو سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ اراکین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اختیارات میں توسیع کئے جانے کی بھی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ قانون کا مسودہ تیار کرچکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر