پوما لانگا میں حالات پرامن ہیں،پاکستانی رابطے میں رہیں، شمریز احمد
جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) پوما لانگا میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر شمریز احمد دھکڑ نے پوما لانگا میں مختلف جگہوں پر دورہ کیا اور پاکستانی بزنس مینوں کے ساتھ مل کر ان سے خیرو عافیت دریافت کی۔روزنامہ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ہمارے ہاں حالات بالکل ٹھیک ہیں اور لوگ روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہماری بریگیڈئیر ایبل مہا نگینے سے ملاقات ہوئی اور ہم نے انہیں اپنے خدشات سے باخبر کیا جس پر پاکستانی کمیونٹی کو یقین دہانی کراتے ہوئے بریگیڈیئر ایبل مہانگینے نے کہا کہ ہماری پولیس علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پولیس ساتوں دن اور چوبیس گھنٹے حفاظت کیلئے تیار ہے ،ہم حالات بگڑنے نہیں دینگے ،انہوں نے مزید بتایا کہ فکر کی کوئی ضرورت نہیں ،علاقے میں حالات پرامن ہیں۔اس موقع پر شمریز احمد دھکڑ نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کسی کی بات پر دھیان نہ دیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ میں رہیں۔