بھارت ٗخواجہ معین الدین چشتی کے عرس پراوباما نے چادر بھیجی

بھارت ٗخواجہ معین الدین چشتی کے عرس پراوباما نے چادر بھیجی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے چادر بھیجی گئی ہے۔اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی 803 ویں عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اس موقع پر امریکی صدر باراک اوباما نے بھی وائٹ ہاوس سے خواجہ معین الدین چشتی سے عقیدت کا اظہار میں لال رنگ کی چادر بھیجی بھارت میں امریکہ کے سفیر رچرڈ ورما نے اوباما کی جانب سے چادر درگاہ کے سجادہ نشین سلمان چشتی کو پیش کی خواجہ معین الدین کے عرس کا آغاز بیس اپریل سے ہوگا جو تقریبا دس روز تک جاری رہے گا۔

مزید :

عالمی منظر -