اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عالمی برادری سے تارکین وطن کا بوجھ بانٹنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی عالمی برادری سے تارکین وطن کا بوجھ بانٹنے کی ...

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے عالمی برادری سے تارکین وطن اور مہاجرین کا بوجھ بانٹنے کی اپیل کی ہے۔ پیر کو لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں 700 تارکین وطن کے ڈوب کر ہلاک ہو جانے کے واقعہ پر اپنے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ انہیں گزشتہ ہفتہ کے اس واقعہ پر بے حد افسوس ہے انہوں نے عالمی برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دنیا کی حکومتیں جنگوں اور غربت سے تنگ آکر اپنے گھر بار اور وطن چھوڑنے والوں کا بوجھ بانٹے۔

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی زندگیوں کی بقا کے لئے نہ صرف سمندروں میں امدادی کاموں کو مستحکم اور مربوط کیا جائے بلکہ تمام ممالک ملکر ان کو پناہ دینے کے لئے کام کریں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بحراوقیانوس کو پار کرکے محفوظ جگہوں پر پہنچنے کی کوشش میں 1600 تارکین ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزید : عالمی منظر