داعش کی متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری کو مارنے کی دھمکی

داعش کی متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری کو مارنے کی دھمکی

دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ مریم منصوری کو داعش کے شدت پسندوں نے مارنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے شدت پسندوں نے متحدہ عرب امارات کی خاتون پائلٹ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم منصوری اگر داعش مخالف اتحاد میں شامل رہی تو اس کا انجام بھی اردنی پائلٹ جیسا ہوگا۔ واضح رہے کہ اردنی پائلٹ کو داعش کے شدت پسندوں نے لوہے کے پنجرے میں بند کرکے آگ لگا دی تھی جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔

شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ مریم کے ساتھ بھی اس کے گھر کا بھی یہی حال کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر