سادہ مزاج اور خوبصورت لڑکی کی کہانی ڈرامہ سیریل’’جگنو‘‘آن ائیر

سادہ مزاج اور خوبصورت لڑکی کی کہانی ڈرامہ سیریل’’جگنو‘‘آن ائیر
سادہ مزاج اور خوبصورت لڑکی کی کہانی ڈرامہ سیریل’’جگنو‘‘آن ائیر

  

 لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’جگنو ‘‘کی کہانی ایک سادہ مزاج اور خوبصورت لڑکی ہے ۔ جگنو نامی اس لڑکی کے ذہن میں اس کی خالہ نے ایک ہی بٹھا رکھی ہے کہ شادی صرف اس مرد سے کرو جو تم سے محبت کرتا ہو۔ ایک اتفاقیہ ملاقات میں جگنو کا عمو سے آمنا سامنا ہوتاہے۔ پہلی ہی ملاقات میں عمو اس پر دل ہار بیٹھتا ہے اور اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ عمو ایک پروڈکشن ہاؤس میں معمولی اسسٹنٹ ہے‘ وہ جگنو جیسی سادہ مزاج لڑکی کو دھوکے سے شادی پر رضامند کر لیتا ہے اور اسے یہ یقین دلاتا ہے کہ وہ پروڈکشن ہاؤس کا ایک اہم رکن ہے۔ شادی کے بعد جگنو پر اصلیت ظاہر ہوجاتی ہے کہ عمو ایک معمولی اسسٹنٹ ہے ۔غربت سے دلبرداشتہ عمو جگنو پر ماڈلنگ کرنے کے لئے دباؤ ڈالتا ہے۔ قسمت کے ہاتھوں مجبور اور غربت سے تنگ آکر جگنو ماڈلنگ کرنے کی حامی بھرلیتی ہے لیکن ابھی قسمت کے اور بھی امتحان باقی ہیں ۔ ایک دن شوٹنگ کے دوران جگنو کی ملاقات زلفی سے ہوتی ہے۔ زلفی ایک دولتمند اور حسن پرست لڑکا ہے جو دل و جان جگنو پر عاشق ہوجاتا ہے اور اس کی شادی ختم کرانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے۔کیا زلفی جگنو اور عمو کے بیچ دراڑ ڈالنے میں کامیا ب ہوجائیگا۔آمنہ مفتی کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل کوفاروق رندنے ڈائریکٹ کیا ہے۔’’جگنو‘‘کے نمایاں اداکاروں میںیمنیٰ زیدی‘ ریحان شیخ‘ عصمت زیدی‘ لیلیٰ زبیری‘ سعد اظہار‘ ثمن انصاری‘ فہیم اعظم‘ حنا مہوش‘حمیرا بانواوردیگرشامل ہیں۔ 20اقساط پر مبنی اس لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’جگنو ‘‘کی کہانی ایک سادہ مزاج اور خوبصورت لڑکی ہے ۔ جگنو نامی اس لڑکی کے ذہن میں اس کی خالہ نے ایک ہی بٹھا رکھی ہے کہ شادی صرف اس مرد سے کرو جو تم سے محبت کرتا ہو۔ ایک اتفاقیہ ملاقات میں جگنو کا عمو سے آمنا سامنا ہوتاہے۔ پہلی ہی ملاقات میں عمو اس پر دل ہار بیٹھتا ہے اور اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔ عمو ایک پروڈکشن ہاؤس میں معمولی اسسٹنٹ ہے‘ وہ جگنو جیسی سادہ مزاج لڑکی کو دھوکے سے شادی پر رضامند کر لیتا ہے اور اسے یہ یقین دلاتا ہے کہ وہ پروڈکشن ہاؤس کا ایک اہم رکن ہے۔ شادی کے بعد جگنو پر اصلیت ظاہر ہوجاتی ہے کہ عمو ایک معمولی اسسٹنٹ ہے ۔غربت سے دلبرداشتہ عمو جگنو پر ماڈلنگ کرنے کے لئے دباؤ ڈالتا ہے۔ قسمت کے ہاتھوں مجبور اور غربت سے تنگ آکر جگنو ماڈلنگ کرنے کی حامی بھرلیتی ہے لیکن ابھی قسمت کے اور بھی امتحان باقی ہیں ۔ ایک دن شوٹنگ کے دوران جگنو کی ملاقات زلفی سے ہوتی ہے۔ زلفی ایک دولتمند اور حسن پرست لڑکا ہے جو دل و جان جگنو پر عاشق ہوجاتا ہے اور اس کی شادی ختم کرانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے۔کیا زلفی جگنو اور عمو کے بیچ دراڑ ڈالنے میں کامیا ب ہوجائیگا۔آمنہ مفتی کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل کوفاروق رندنے ڈائریکٹ کیا ہے۔’’جگنو‘‘کے نمایاں اداکاروں میںیمنیٰ زیدی‘ ریحان شیخ‘ عصمت زیدی‘ لیلیٰ زبیری‘ سعد اظہار‘ ثمن انصاری‘ فہیم اعظم‘ حنا مہوش‘حمیرا بانواوردیگرشامل ہیں۔ 20اقساط پر مبنی اس میگا پراجیکٹ کا دورانیہ 45منٹ ہے۔ میگا پراجیکٹ کا دورانیہ 45منٹ ہے۔

مزید : کلچر