دیپیکا کی فلم ’ پیکو‘‘ کی شوٹنگ کیلئے بنارس شہر پہلی بار آمد

دیپیکا کی فلم ’ پیکو‘‘ کی شوٹنگ کیلئے بنارس شہر پہلی بار آمد
دیپیکا کی فلم ’ پیکو‘‘ کی شوٹنگ کیلئے بنارس شہر پہلی بار آمد

  

 ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پاڈو کون کا کہنا ہے کہ تاریخی شہر بنارس سے وہ بہت حد تک ہم آہنگ رہیں حالانکہ وہ اس شہر میں پہلی بار گئیں تھیں۔دیپیکا پاڈوکون شوجیت سرکار کی آنے والی فلم ’پیکو‘ کی شوٹنگ کے لیے وہاں تھیں اور ان کا قیام تقریبا دو ہفتے رہا۔بھارتی اخبار کے مطابق انھوں نے وہاں کے مقامی کھانوں کا لطف اٹھایا، بازار گئیں اور اپنے دوستوں کے لیے تحفے بھی خریدے۔اس فلم میں امیتابھ بچن کے علاوہ عرفان خان بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ دیپکا ایک ماہر فنِ تعمیر کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ امیتابھ ان کے والد کے روپ میں دکھائی دیں گے۔اطلاعات کے مطابق دیپیکا بنارس کے معروف مندروں اور گھاٹوں پر بھی گئیں۔دیپیکا نے اپنے اس تجربے کو ’روحانی‘ سفر سے تعبیر کیا ہے۔انھوں نے کہاکہ میں ان جگہوں پر پہلی بار آئی اور مجھے بہت سکون ملا۔ عرفان اور ہم ریلوے سٹیشن کے علاقے میں بھی گئے۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے گھومنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔دیپکا نے بتایا: ’ہم لوگوں کا لوکیشن تبدیل ہونے والا تھا۔ ہمارے گروپ کے لوگوں نے ہم سے کار میں ہی رہنے کو کہا لیکن ہم اور عرفان چہل قدمی کرنا چاہتے تھے۔ ایک اداکار کے طور پر ہمیں سڑکوں پر چلنے کا کم ہی موقع ملتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ یہ چہل قدمی بہت مختصر تھی تاہم یادگار رہے گی۔دیپکا نے بتایاکہ ہم نے سڑک کے کنارے موجود چائے کی دکان سے ایک پیڑ کے نیچے بیٹھ کر چائے بھی پی۔فلم مئی کے اوائل میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید : کلچر