اکشے اوبرائے نئی فلم ’’پیکو‘‘ میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے

اکشے اوبرائے نئی فلم ’’پیکو‘‘ میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے

 ممئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ویوک ابروئے کے کزن اکشے اوبرائے نئی فلم ’’پیکو‘‘ میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے کے کزن اکشے اوبرائے نے حال ہی میں فلم نگری میں قدم رکھ دیئے ہیں وہ فلم ’’پیکو‘‘ میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار امیتابھ بچن ‘ دپیکا پڈوکون اور عرفان خان شامل ہیں فلم کی کہانی باپ بیٹی کی محبت بھرے رشتے پر مبنی ہے ۔ فلم کی ہدایات شو جیت سرکار نے دی ہے ۔ فلم 8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر