ریڈیو پاکستان لاہور لائبریری انچارج پیرزادہ عبدالحمید صابری کی پہلی برسی

ریڈیو پاکستان لاہور لائبریری انچارج پیرزادہ عبدالحمید صابری کی پہلی برسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور مرکز کی لائبریری کے انچارج معروف نعت گو شاعر پیرزادہ عبدالحمید صابری کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے گھر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ریڈیو پاکستان لاہور کی متعدد شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے سلمان حمید صابری کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں اور خصوصی طور پر سابق لائبررین چاچا اعجاز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس موقع پر اس محفل میں شرکت کی اور میرے والد کے ایصال کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ یاد رہے 19 اپریل 2014 ء کو حمید صابری دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے تھے ان کا شمار مزدور شاعر احسان دانش کے شاگردوں میں ہوتا تھا اور انھوں نے نعت کے حوالے سے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ان کی نعت کے حوالے سے دی گئی خدمات پر گزشتہ دنوں رائٹرز گلڈ نے انہیں بعد از مرگ ان کے نعتیہ مجموعہ پر اول انعام کا حقدار بھی قرار دیا ہے جو عنقریب ہونے والی ایک تقریب میں ان کے بیٹے سلمان حمید وصول کریں گئے ۔

مزید :

کلچر -