کرن جوہر کا اگلی فلم میں کترینہ اور انوشکا کویکجا کرنے کا فیصلہ

کرن جوہر کا اگلی فلم میں کترینہ اور انوشکا کویکجا کرنے کا فیصلہ
کرن جوہر کا اگلی فلم میں کترینہ اور انوشکا کویکجا کرنے کا فیصلہ

  

 ممبئی (این این آئی)خبریں گرم ہیں کہ ہدایتکار اور فلم ساز کرن جوہر کی اگلی فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما کو یکجا کیا جارہا ہے۔دونوں اداکارائیں اس سے پہلے آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑہ کی فلم جب تک ہے جاں میں کام کرچکی ہیں۔کرن جوہر دو بہنوں کی کہانی پر فلم بنانے جارہے ہیں، جس کے لیے ایک کردار کے لیے انہوں نے پی کے گرل کو کاسٹ کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔دوسری بہن کون بنے گی بس اسی بات پرچرچا ہورہا ہے اور کرن جوہر کے قریبی دوست کہتے ہیں کہ یہ کردار کسی اور کو نہیں کترینا کیف کو ملنے والاہے۔

مزید : کلچر