صومالیہ ٗ بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ٗ الشباب گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی

صومالیہ ٗ بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ٗ الشباب گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی

 موغا دیشو (این این آئی)صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ میں بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں ٗ مارنے والوں میں اقوام متحدہ کے چار کارکن بھی شامل ہیں ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو لے جانے والی بس سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنی۔بیان کے مطابق ملازمین دفتر سے چند منٹ کی دوری پر واقع گیسٹ ہاؤس سے دفتر آ رہے تھے کہ حملہ ہوا جس میں چار ملازمین شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ انھوں نے ہلاک شدگان کے نام یا قومیتیں بتانے سے معذرت کی اور کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے رابطے کے بعد ہی ان کی شناخت ظاہر کرنا ممکن ہوسکے گااسلامی شدت پسند گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔جائے حادثہ پر موجود ایک پولیس افسر محمد عابدی نے بتایا کہ جب یہ دھماکہ ہوا تو بس ملازمین کو لے کر اقوام متحدہ کے دفتر جا رہی تھی۔

مزید : عالمی منظر