ریڈیو پاکستان ملک میں الیکٹرانک میڈیا کا جد امجد ہے،ڈاکٹر محمد سعید کھوکر

ریڈیو پاکستان ملک میں الیکٹرانک میڈیا کا جد امجد ہے،ڈاکٹر محمد سعید کھوکر

 لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان نے جہاں لوگوں میں تعلیم وتربیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کی ہے وہیں اس نے صحت کے میدان میں ہونے والی نمایاں ترقی کو بھی پاکستانی عوام تک پہنچایا اور میں بھی ماضی میں ریڈیو پاکستان پر ہیلتھ کے حوالے سے ہونے والے کئی پروگراموں میں شریک ہو کر لوگوں میں بیماریوں کے خلاف آگاہی کے حوالے سے بات کرچکا ہوں یہ باتیں طب کے میدان میں صدارتی تغمہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد سعید کھوکر نے نمائندہ ریڈیو پاکستان مدثر قدیر سے خصوصی ملاقات میں کہیں وہ پریس کلب لاہورمیں صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لئے لگائے گئے خصوصی کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کررہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان ملک میں الیکٹرانک میڈیا کا جد امجد ہے اور اس نے ہر موضوع پر پاکستانی عوام کو ایجوکیٹ کیا ہے آج بھی جہاں ٹیلی ویژن کی نشریات نہیں پہنچ سکتیں اور نہ ہی اخبار پہنچتا ہے وہاں پر ریڈیو پاکستان ہی واحد زریعہ ہے جس نے لوگوں کو نہ صرف موٹیویشن دی بلکہ انہیں ہر حوالے سے ایجوکیٹ بھی کیا اور انشاء مستقبل میں بھی یہ ادارہ ایسے ہی عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کام کرتا رہے گا ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید کھوکر کی یہ خصوصی گفتگو ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام شہر نامہ میں نشر ہوئی جس کے معاون نعیم شیخ،پروڈیوسر مدثر قدیرنگران اعلی انیلا سلیم اور ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ساجد حسن درانی تھے ۔

مزید : کلچر