’’ چٹیاں کلائیاں‘‘ کی مقبولیت پر بے حد خوش ہیں، موسیقار من میت اور ہرپیت گلزار

’’ چٹیاں کلائیاں‘‘ کی مقبولیت پر بے حد خوش ہیں، موسیقار من میت اور ہرپیت ...

 ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ موسیقار من میت اور ہرپیت گلزار نے کہا ہے کہ فلم ’’ رائے ‘‘ میں گانے ’’ چٹیاں کلائیاں‘‘ کے رد عمل پر بے حد خوش ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ موسیقار من میت اور ہرپیت گلزار جن کا فلم ’’ رائے ‘‘ کا گانا ’’ چٹیاں کلائیاں ‘‘ مداحوں میں بے حد مقبول ہوا ہے نے مداحوں کے مثبت رد عمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میوزک ان کا جنون ہے ، ہم نے موسیقاری کا آغاز ریڈیو سے شروع کیا۔ان کے ٹیلنٹ اور انتھک محنت کی وجہ سے بالی وڈ سے ان کو موسیقی ترتیب دینے کی پیشکش ہوئی۔ اور انہو ں نے مل کر متعدد گانوں جن میں فلم ’’ جے ہو‘‘ کا گانا ’’ ہینگ اوور‘‘ فلم ’’ آئی ہیٹ سٹوری ٹو‘‘ کا گانا ’’پنک لپس ، فلم ’’ بھوت نات ریٹرنز‘‘ کا گانا ’پارٹی تو بنتی ہے‘ اور راگنی ایم ایم ایس کا گانا ’’ بے بی ڈول‘‘ شامل ہیں کو بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور معیاری کام سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے ۔

مزید : کلچر