پریانکا چوپڑا کی فلم ’’میری کوم ‘‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پریانکا چوپڑا کی فلم ’’میری کوم ‘‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسٹاک ہوم(این این آئی) بالی ووڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی فلم ’’میری کوم ‘‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’میری کوم‘‘ کو اسٹاک ہوم انٹرنیشنل فلم فیسٹول جونیر(ایس آئی ایف ایف جے) میں بہترین فلم قراردیتے ہوئے ’’برونز ہارس ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا جبکہ اس موقع پر فلم کے ہدایت کار اومنگ کمار کا کہنا تھاکہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے اور میری ٹیم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور جس مقصد کے لئے یہ فلم بنائی گئی تھی اس کا ثمر ہمیں مل گیا۔واضح رہے کہ فلم ’’میری کوم‘‘ 5 ستمبر 2014 کو ریلیز کی گئی تھی جبکہ فلم بھارتی خاتون باکسر’’مینگٹ چنگ نی جنگ میری کوم‘‘ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔

مزید :

کلچر -