تائیوان اور جنوبی جاپان میں شدید زلزلہ کے بعد جاری سونامی وارننگ واپس لے لی گئی

تائیوان اور جنوبی جاپان میں شدید زلزلہ کے بعد جاری سونامی وارننگ واپس لے لی ...

ٹوکیو(اے پی پی) تائیوان اور جنوبی جاپان میں شدید زلزلہ کے بعد جاری کی جانے والی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی جاپان میں پیر کی صبح وہاں کے مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 43 منٹ میں آیا۔ زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکزی تائیوان جنوب مشرق تھا جبکہ اس کی گہرائی 30کلو میٹر تھی۔ تائیوانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز تائیوان کے مشرقی مسائل سے 5کلو میٹر دور تھا جس کی گہرائی 17 میل تھی۔ زلزلے کی شدت سے عمارتیں لرز گئی اور لوگ ان سے باہر نکل آئے۔

جاپانی جزائر یوکیناوا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو اونچے مقامات پر جانے کا انتباہ جاری کیا گیا تاہم تھوڑی دیر بعد یہ انتباہ واپس لے لیا گیا۔ زلزلے سے تائیوانی دارالحکومت بھی ہل گیا تھا تاہم فوری طور پر کسی کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع نہیں آئی البتہ تائپی میں ایک چار منزلہ عمارت کے باہر بجلی کے بکس میں زلزلے سے آگ لگی جو عمارت میں پھیل گئی۔

مزید : عالمی منظر