امریکی حکام کی اربیل میں امریکی قونصل خانے کے سامنے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت

امریکی حکام کی اربیل میں امریکی قونصل خانے کے سامنے ہلاک ہونے والے افراد کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکام نے اربیل میں امریکی قونصل خانے کے سامنے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے اربیل میں امریکی قونصل کے باہر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف مشن سے وابستہ تمام اہلکار خیریت سے ہیں اور مشن میں کام کرنے والا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
اس موقع پر انہوں نے کردستان کے علاقائی سرکاری حکام کی جانب سے فوری اقدام کو سراہا اور دھماکے کے پیچھے کارفرما عزائم کا پتا لگانے کیلئے واقع کی تفتیش میں مدد دینے کا یقین دلایا ۔ قائم مقام ترجمان میری ہاف نے گزشتہ جمعہ کو بغداد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کیلئے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عراقی کردستان کے علاقے میں عوام اور تمام عراقیوں کا ساتھ دے گا تاکہ دہشتگردی سے نمٹا جائے چونکہ داعش کو کمزور کرنا اور اسے شکست دینا ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔

مزید :

عالمی منظر -