بلائنڈکرکٹ ٹیم کا کوچ مقررکرنے کے اعتمادپرپورااتروں گا: عبدالرزاق

بلائنڈکرکٹ ٹیم کا کوچ مقررکرنے کے اعتمادپرپورااتروں گا: عبدالرزاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بلائینڈ کرکٹ کونسل کا کوچ مقرر کرکے جو اعتماد کیا ہے ،اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہاکہ پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف دو ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اورمیرا ٹارگٹ 2016میں بھارت میں ہونے والے بلائینڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی بلائینڈ ٹیم کی کامیابی ہے ۔عبدالرزاق نے کہاکہ وہ 25اپریل کو ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں قومی بلائینڈ ٹیم کی فٹنس اور پرفارمنس کا جائیزہ لیں گے اور پھر اس کو مد نظر رکھ کر ایشیا کپ کی تیاریوں کے لئے یکم مئی سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائیں گے ۔عبدالرزاق نے کہاکہ قومی بلائینڈ ٹیم نئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتعمل ہے اور ایشیا کپ میں ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ۔ پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم شرکت نہیں کررہی تاہم سری لنکا کی ٹیم کے ساتھ اچھا میچ ہوگا ۔عبدالرزاق نے کہاکہ وہ قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم دو ورلڈ کپ جیت چکی ہے اسلئے کھلاڑیوں کو ہینڈل کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا