مایوس کن کارکردگی ، قومی ٹیم کا مستقبل خطرے میں نظر آنے لگا

مایوس کن کارکردگی ، قومی ٹیم کا مستقبل خطرے میں نظر آنے لگا

 کراچی(آن لائن) بنگلہ دیش کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی ، اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو 2019ء کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت نہ کرنا پڑ جائے اور پاکستان ٹیم 2017ء آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت سے بھی محروم ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کی عالمی ون ڈے رینکنگ سات ہے اور سیریز میں شکست سے پاکستان کی رینکنگ مزید خراب ہوسکتی ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو ون ڈے میں شکست دے کر خطرے کی گھنٹے بجادی ہے اور اب کچھ بھی ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں 1990ء کی دہائی میں جو جارحانہ پن دکھائی دیتا تھا وہ انداز دکھائی نہیں دے رہا ۔ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہناہے کہ اظہر علی کو کپتان بنا کر ٹیم کا بیلنس خراب کیا گیا ہے شاہد آفریدی سے کہنا ہوگا کہ وہ ریٹائرمنٹ واپس لے کر ٹیم کو تیار کریں کیونکہ پاکستان ٹیم کو اس وقت ایک اچھے کپتان کی شدید ضرورت ہے شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ لینے میں جلدی کی ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی