تین کیوئسٹ ایشین سنوکر چیمئن شپ کیلئے آج ملائیشیا روانہ ہوں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے تین کیوئسٹ ایشین سنوکر چیمئن شپ کیلئے آج ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق ایشین سنوکر چیمپئن شپ 23 سے 30 اپریل کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی۔ جس میں محمد آصف ‘ حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں اختتام پذیر ہوگیا جہاں پر قومی کھلاڑیوں نے 15روز تک تربیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔