برازیل میں فٹبال کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 ہلاک

برازیل میں فٹبال کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 ہلاک

 ساؤپالو (اے پی پی) برازیل میں فٹبال کلب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ ساؤپالو میں مقامی فٹبال کے آٹھ شائقین کو نامعلوم مسلح افراد نے اْس وقت نشانہ بنایا جب وہ میچ کے لیے بینرز تیار کر رہے تھے۔حملہ آوروں نے گولیاں چلانے سے قبل ان افراد کو سیدھے لیٹ جانے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق امکان ہے کہ ان آٹھ افراد کو منشیات کے سلسلے میں گولیاں ماری گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی فٹبال کلب کے جرائم پیشہ گروہ سے تعلقات تھے اور یہ حالیہ قتل بھی فٹبال کی وجہ سے نہیں بلکہ منشیات کی سمگلنگ کے سبب کیا گیا ہے۔تفتیش کرنے والے پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’عینی شاہدین کی مدد سے ہم تحقیقات کر رہے ہیں اور ہمارے خیال میں یہ دشمنی کلب کی حمایت کرنے کی بنیاد پر نہیں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی