ناقدین کی بات تسلیم کرتا ہوں ٹیم مسائل کا شکار ہے ، وقار یونس

ناقدین کی بات تسلیم کرتا ہوں ٹیم مسائل کا شکار ہے ، وقار یونس

 ڈھاکہ(آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہے نئے لڑکوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ تک دفاعی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اس صورتحال سے نکلنے میں وقت لگے گا ہمیں اپنے کرکٹ کے سٹائل کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اس وقت ہمیں میڈیا اور عوام کی بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت ٹیم میں زیادہ نئے نئے کھلاڑی شامل ہیں اور ٹیم کو منظم ہونے میں وقت لگے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی