ساؤتھ آسٹریلیا جونےئر ٹینس چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

ساؤتھ آسٹریلیا جونےئر ٹینس چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹینس آسٹریلیا کے زیر اہتمام ساؤتھ آسٹریلیا جونےئر ٹینس چیمپئن شپ کل بدھ سے شروع ہوگی۔اس چیپمئن شپ کی میزبانی آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کو دی گئی ہے ۔ ایونٹ میں انڈر 10 بوائز گرلز سنگلز، ڈبلز ، انڈر 12 بوائز گرلز سنگلز ،ڈبلز،انڈر 14 بوائز گرلز سنگلز ڈبلز انڈر 16 بوائز گرلز سنگلز ڈبلز کے مقابلے ہونگے ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے انٹری 25 فروری کو کھولی گئی تھی اور 8 اپریل انٹری واپس لینے اور بھیجنے کی تاریخ مقرر کی گئی۔ ایونٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس چیمپئن شپ کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے گئی ہے اور کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ آج منگل تک تمام کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے لئے ایڈیلیڈ پہنچ جائیں گے ۔ اور امید ہے کہ ان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی