فلپ ہیوزکے بعد ایک اور کھلاڑی میدان میں چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا

فلپ ہیوزکے بعد ایک اور کھلاڑی میدان میں چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا
فلپ ہیوزکے بعد ایک اور کھلاڑی میدان میں چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کولکتہ( این این آئی) آسٹریلین کرکٹر فلپ ہیوز کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی میچ کے دوران چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل بنگال ڈویژ ن ون ڈے ناک آؤٹ میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے انکیت کشری کی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ٹکر ہو ئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اتوار کی صبح تک انکت کیشری کی حالت کافی بہتر ہو رہی تھی لیکن اتوار کی شام ان کا دل اچانک کام کرنا چھوڑ گیا جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا لیکن وہ اپنی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے ۔اس سب کو قسمت کا کھیل کہا جا سکتاہے کیونکہ انکیت اس 11ر کنی ٹیم کا حصہ نہیں تھا بلکہ وہ 12کھلاڑی تھا جسے ایکسٹرا میں رکھا جاتاہے اور انکیت کشری ریلوے کے آل راؤنڈر کھلاڑی ارنب نندی کی جگہ آئے تھے کیونکہ وہ بریک پر گئے تھے لیکن قسمت نے ان کی زندگی کا کھیل ختم کر دیا۔