دو روزہ انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کل کراچی میں شروع ہو گا

دو روزہ انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کل کراچی میں شروع ہو گا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کل کراچی میں شروع ہو گا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے سات زونز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، پہلے راؤنڈ میں زون ون کی ٹیم زون تھری کے مدمقابل ہو گی، زون ٹو کی ٹیم زون فور سے مقابلہ کرے گی جبکہ زون فائیو ٹیم زون سیون سے نبرد آزما ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی