بنگلہ دیش کیخلاف ہم نے جو کھیل کھیلا وہ کرکٹ نہیں ‘ اظہر علی

بنگلہ دیش کیخلاف ہم نے جو کھیل کھیلا وہ کرکٹ نہیں ‘ اظہر علی

 میرپور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے 26ویں کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف ہم نے جوکھیل کھیلا وہ کرکٹ نہیں ہے بنگلہ دیش نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ بطور کپتان اپنی پہلی ہی سیریز میں ہارنے والے اظہر علی نے کہا کہ ہماری بیٹنگ نے بہت مایوس کیا اس شکست سے ہمیں سبق سیکھنا ہوگا ہماری ٹیم اس وقت تشکیل کے مرحلے میں ہے میں بنگلہ دیش کی جیت کا کریڈٹ اس کی اچھی پرفارمنس کو دوں گا انہوں نے کہا کہ ناکامی پر مایوسی کے باوجود خوشی کی بات ہے کہ ہمیں اس سیریز میں رضوان اور سعد نسیم کی شکل میں دو اچھے کھلاڑی مل گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وائٹ واش نہیں ہونے دینگے پوری کوشش ہوگی آخری میچ جیتیں ہمارے کھلاڑیوں کو پروفیشنل کھیل پیش کرنا ہوگا بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کو کلین سویپ کرنا ہے کھلاڑی پرعزم اور پرجوش ہیں توقعات سے بڑھ کر اچھا کھیل پیش کرکے سولہ سال بعد ہم ایشیائی ٹیم کیخلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی