پنجاب بوائز اینڈ گرلز جمناسٹک چیمپئن شپ 25اپریل کو شروع ہوگی

پنجاب بوائز اینڈ گرلز جمناسٹک چیمپئن شپ 25اپریل کو شروع ہوگی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) گوجرانوالہ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب بوائز اینڈ گرلز جمناسٹک چیمپئن شپ 25اپریل کو منی سٹیڈیم گوجرانوالہ میں منعقد ہوگی آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یٰسین کے مطابق چیمپئن شپ میں پنجاب کی گرلز اور بوائز کی ٹیم سلیکٹ کی جائے گی جو کہ یکم مئی سے لاہور میں منعقدہ نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے سیکرٹری پرویفسر پائندہ اے ملک کریں گے چیف جج محمد عقیل اصغر جبکہ ججز پینل میں طاہر محمود، محمد فاروق، محمد یاسر اور نذر محمد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے لاہور، فیصل آباد شیخوپورہ، جھنگ، ملتان، بہاولپور، مظفر گڑھ، گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی