ہسپانوی لیگ ‘کرسٹیارونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہسپانوی لیگ ‘کرسٹیارونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 لندن(آن لائن) الیکسز سانچیز کے دو گولز کی بدولت آرسنل نے انگلش اے ایف کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ ریڈنگ کی ٹیم کو 2-1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا میچ انتہائی دلچسپ رہا اور محسوس ہورہا تھا کہ فیصلہ پینلٹی شوٹس پر ہوگا لیکن اضافی ٹائم میں ریڈنگ کے آسٹریلین گول کیپر ایڈم فیڈریکی کی غلطی نے سانچز کو گول کرنے کا موقع فراہم کیا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا آرسنل کی ٹیم ریکارڈ 19ویں مرتب ایف اے کپ کا فائنل کھیلے گی دوسری جانب انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کیخلاف ایک گول سے فتح نے چیلسی کو ٹائٹل کے قریب پہنچا دیا فیصلہ کن ایڈن ہینرڈ نے سکور کیا لیسٹر سٹی نے سوان سی کو 2-0سے زیر کرکے مسلسل تیسری فتح نام کی  دوسری جانب ہسپانوی لیگ میں پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر اور ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیارونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا انہوں نے لالیگا کے لگاتار پانچ سیزن پچاس یا اس سے زائد گول اسکور کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا ملاگا کیخلاف اپنی ٹیم کے میچ میں انہوں نے 67ویں منٹ میں پینالٹی کک مس کی لیکن 93ویں منٹ میں انہوں نے زیویئر ہرنینڈس کے پاس گیند کو جال میں پہنچا دیا اس گول کے ساتھ وہ لالیگا میں تگاتار پانچویں سیزن میں پچاس گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں ریال میڈرڈ نے اس میچ میں 3-1سے فتح حاصل کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی