محمد نبی خراب کارکردگی اور ناقص فارم پر افغانستانی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے

محمد نبی خراب کارکردگی اور ناقص فارم پر افغانستانی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ...

 کابل(این این آئی)محمد نبی خراب کارکردگی اور ناقص فارم پر افغانستانی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے انھوں نے ٹویٹر پر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ میں اپنے استعفے کی نقل بھی شیئر کی۔ انھوں نے کہا کہ میں نے دو برس سے زائد عرصے تک افغانستان ٹیم کی بطور کپتان خدمت کی، میں نے اپنے ملک کو کامیابیاں دلانے کی پوری کوشش کی، مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میری قیادت میں افغانستان ورلڈ کپ 2015 کھیلا تاہم ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور خود میری پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی، اس لیے میں نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ میرا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے نیا کپتان مقرر کریں اور مجھے ایک عام پلیئر کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلنے کی اجازت دیں  ، میں نئے کپتان کو بھرپور سپورٹ کروں گا۔ یاد رہے کہ محمد نبی کو مارچ 2013 میں نوروز مینگل کو برطرف کرنے کے بعد کپتان بنایا گیا تھا، اس سے قبل انھوں نے 2010 میں بھی مختصر وقت کیلیے قیادت نوروز سے ہی حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی