نیپال کی کوہ پیما چھوریم شیرپا نے ہمالیہ سر کرنے کی مہم شروع کردی

نیپال کی کوہ پیما چھوریم شیرپا نے ہمالیہ سر کرنے کی مہم شروع کردی

 کھٹمنڈو(آن لائن) نیپال کی قابل فخرکوہ پیما چھوریم شیرپا نے ہمالیہ سر کرنے کی مہم شروع کردی ۔ وہ دنیا کی واحد خاتون ہیں جو اس سے قبل دوبارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرچکی ہیں لیکن اس بار ان کے سامان میں آنجہانی آسٹریلین کرکٹر فلپ ہیوز کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی ایک شرٹ اور بیٹ بھی ساتھ ہیں وہ ایشیا پہاڑی کی چوٹی پر پہنچ کر واپس لے آئیں گے اس کا مقصد بیٹنگ کے دوران باؤنسر لگنے سے جان گنوانے والے اوپنگ بیٹسمین کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے بعدازاں دنوں جرسیاں اور بیٹ کو کھٹمنڈو میں آسٹریلین سفارتخانے میں نمائش کیلئے رکھ دیا گیا ہے اکتیس سالہ چھوریم کا کہنا ہے کہ ہمالیہ کو سر کرنا کوئی آسان نہیں یہ ہمیشہ سخت آزمائش میں ڈال دیتا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی